بلغراد(نیوزڈیسک) غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لئے نئی یورپی ویزا پالیسی کے تقاضوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے سربین حکومت نے بھارتیوں کے لئے بغیر ویزا سفر پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت سربیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ یکم جنوری سے بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد بغیر ویزا سربیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔اس سے قبل سفارتی اور سرکاری بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو بغیر ویزے کے 90 دن تک کے لیے سربیا میں آنے اور رہائش کی اجازت تھی جبکہ عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے یہ مدت 30 دن تھی۔















