مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز ،حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا – کئی بھارتی فوجی ہلاک

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز ،حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا – کئی بھارتی فوجی ہلاک،راجوڑی دھماکوں میں بھارتی فوج کے 5 فوجی ہلاک جبکہ 1زخمی
بھارتی سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جمعہ کی صبح سے شدید لڑائی جاری،نتیجے میں حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے بھارتی فوجیوں کے 5 جوان ہلاک کر دئیےبھارتی فوج کا یہ آپریشن 3 مئی کو شروع کیا گیا تھاآپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل گذشتہ مہینے بھی بھارتی فوجی ٹرک پر حملے کے دوران بیشتر فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھےبھارتی مُودی میڈیا اپنی ہٹ دھرمی، ملامت اور شرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے ایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان کے سَر تھوپنا شروع ہو گئی لیکن بھارتی عوام ان حملوں کو مُودی کا ایک اور ڈرامہ قرار دے رہی ہےمودی سرکار کا بھارت اور کشمیر میں G-20 سے قبل مختلف وحشیانہ کاروائیاں اور پسپائی یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارت کا مسخ چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اور اب G-20 میں ممالک کی شرکت صرف ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائیگی۔