نوم پنھ ( نیوز ڈیسک )کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ بارہ گھنٹے بھڑکتی رہی جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے،آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں غیر ملکی شہریوں سمیت 400 افراد موجود تھے، آگ ہوٹل کی نچلی منزل میں لگی اور جلد ہی کثیر المنزلہ ہوٹل کی پوری عمارت میں پھیل گئی۔جھلسنے والے پچاس افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، ہوٹل میں کئی مقامات پر جانا اب بھی مشکل ہے۔ آخری اطلات تک آگ بجھانے کی کو ششیں تاحال جاری ہیں۔















