نیویارک (نیوزڈیسک)بھارتی نژاد امریکی بزنس مین عالمی بینک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ بھارتی نژاد امریکی تاجر اجے پال سنگھ بنگا کو امریکی صدر بائیڈن نے نامزد کیا تھا۔ عالمی بینک کے 25 رُکنی ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی منظوری دی۔اجے پال سنگھ بنگا 5 سال کے لیے عالمی بینک کے صدر کا عہدہ 2 جون کو سنبھالیں گے۔ 63 سالہ اجے پال بنگا عالمی بینک کی صدارت کے واحد امیدوار تھے۔ عالمی بینک کے موجودہ صدر ڈیوڈ مالپاس جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔















