کریملن پر ڈرون حملے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے روسی صدارتی محل پر مبینہ ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں ہونے والے واقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روسی صدارتی محل میں ہونے والے واقعے کی تفصیلات سے لاعلم ہیں۔ انٹونی بلنکن کے مطابق کریملن میں صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنا دفاع کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔