ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن سے جاری بیان میں کہا گیاکہ گذشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے۔ یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن پر ڈرون حملے کے باوجود 9 مئی کی وکٹری پریڈ کی جائے گی۔ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ طے شدہ پروگرام کے تحت 9 مئی کو ہوگی، سوویت یونین کی نازیوں سے فتح کی یاد میں ہر سال وکٹری ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔















