برازیل، 65 سالہ میئر نے 16 سالہ لڑکی سے شادی کے بعد ساس کو اہم سرکاری عہدہ دیدیا

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک علاقائی شہر کے معمر میئر کی 16 سال کی لڑکی سے شادی ایک بڑا متنازع معاملہ بن گیا ، اس سے بھی زیادہ جو بات تنازع کی وجہ بنی وہ یہ ہے کہ بزرگ میئر نے کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہی اس کی والدہ یعنی اپنی خوشدامن کو اگلے ہی روز شہر کا سیکریٹری ثقافت اور سیاحت مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو 65 سالہ حسام دہینی جو برازیل کی جنوبی ریاست پرانا کے شہر آراؤکیریا کے میئر ہیں۔ انہوں نے اپنے سے 49 سال چھوٹی لڑکی سے عین اس دن شادی کی جس روز وہ 16 برس کی ہوئی۔ اس حوالے سے ریاست پرانا کے پروسیکیوٹر آفس نے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ۔