Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، امریکی بحریہ

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا،غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز کے وسط میں قبضے میں لیا،امریکی بحریہ کےمطابق آئل ٹینکر Niovi دبئی سے فجیرہ جا رہا تھا کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایرانی گارڈز نے قبضے میں لے لیا۔امریکی بحریہ کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ دو سال میں 15 تجارتی جہازوں کو ہراساں یا ان پر حملہ کیا ہے، ایرانی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی اور استحکام میں خلل کا سبب ہے۔امریکی بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جہازوں کو مسلسل ہراساں کرنا اور علاقائی پانیوں میں بحری حقوق میں مداخلت غیر ضروری، غیر ذمہ دارانہ اور بحری سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔