مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 4 ماہ میں 21 کشمیری شہید

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ چار ماہ میں 21 کشمیریوں کو شہید کیا، گزشتہ چار ماہ میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 50 کشمیری زخمی ہوئے،قابض فوج نےچار ماہ میں کالے قانون کے تحت 400 کشمیریوں کو حراست میں لیا۔قابض بھارتی فورسز نے اپریل میں 3 کشمیریوں کو شہید اور 94 کو گرفتار کیا۔