اہم خبریں

بھارت ، مشتعل ہجوم کا حملہ، سپورٹس کمپلیکس میں توڑ پھوڑ، انٹرنیٹ سروس معطل، دفعہ 144 نافذ

امپھال (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست منی پور کے ضلع چورا چاند پورمیں ایک مشتعل ہجوم نے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس میں تیار کردہ ایک اوپن جم کو نذر آتش کر دیا۔ ریاست میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ این بیرون سنگھ نے جم کا افتتاح کرنا تھا۔اس واقعے کے بعد ضلع چورا چاند پورمیں انٹرنیٹ سروس معطل اور دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ مشتعل ہجوم نے جمعرات کے روز رات نو بجے سپورٹس کمپلیکس پر دھاوا بولا ، توڑ پھوڑ کی ، مشتعل ہجوم نے افتتاح کیلئے تیار کئے گئے جم کو آگ لگا دی جس کا آئندہ جمعہ کو وزیراعلیٰ نے افتتاح کرنا تھا۔ سینکڑوں لوگوں پر مشتمل ہجوم نے کمپلیکس پر دھاوا بول کر جم کو آگ لگا دی۔ شہریوں کو بے دخل کئے جانے کیخلاف وزیر اعلیٰ کو کئی مکتوب بھیجے گئے لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ خبریں