میسور(نیوزڈیسک)ریاست کرناٹک میں الیکشن مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر ایک خاتون نے موبائل فون دے مارا جو کہ مودی کی گاڑی پر جالگا جس کے بعد جلسے میں کھلبلی مچ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے دوران پیش آیا ۔ ۔ مودی شہر میسور میں کارکنوں اور حامیوں سے ملاقات کررہے تھے کہ ایک خاتون کے جانب سے موبائل فون ان کی گاڑی پرآلگا۔ تاہم تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہجوم اور دھکم پیل کے دوران پھول پھینکتے ہوئے اتفاقیہ طور پر خاتون کے ہاتھ سے موبائل وزیراعظم کی گاڑی پر پھینکا گیا ۔ جو کہ کسی بدنیتی پر مبنی نہیں تھا۔
<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/VXG3GDo6GoU” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” allowfullscreen></iframe>















