تہران (نیوزڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شام کے دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو دارالحکومت دمشق پہنچیں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی اپنے شامی ہم منصب بشارالاسد کی دعوت پر شام جا رہے ہیں۔صدر رئیسی شام کے صدر بشار الاسد سے اپنے معاشی و سیاسی وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ایرانی صدر کا دورہ شام خطے کی بدلتی صورتحال میں بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔















