اہم خبریں

ٹوئٹر نے بھارتی نیوز ایجنسی اور چینل کا اکاؤنٹ لاک کردیا

نیویارک (نیوزڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی خبر ایجنسی اور چینل کا اکاؤنٹ لاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کے لیے مقررہ عمر کی شرط پوری نہ ہونے پر اے این آئی اکاؤنٹ بلاک کیا گیا۔ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے 13 سال سے زیادہ عمر کا ہونا ضروری ہے۔اے این آئی کے بعد بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا گیا۔اے این آئی کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے خبر ایجنسی کو دیا گیا گولڈ ٹک بھی واپس لے لیا ہے۔سمیتا پرکاش نے 13 سال سے کم عمر نہ ہونے کا بتاتے ہوئے ٹوئٹر سے اکاؤنٹ بحال کرنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں