اہم خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک

ٹیکساس(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کلیولینڈ میں فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ گذشتہ رات ہونے والی فائرنگ ایک گھر میں ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔فائرنگ سے متاثرہ افراد کی عمریں 5 سے 40 برس کے درمیان ہیں، فائرنگ کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں