اہم خبریں

چین ، کورونا کی نئی لہر کا خطرہ ، کورونا کیسزمیں اضافہ ،امریکا نے چینی مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چین میں کورونا کی نئی لہر کا خطرہ ، کورونا کیسز بڑھنے کے بعد امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مسافروں کو چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ سے امریکا روانگی سے دو دن قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا،ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہی وہ امریکا میں داخل ہو سکتے ہیں، چینی مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اطلاق 5 جنوری سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں