اہم خبریں

ٹوئٹر کا بڑا اقدام، تمام اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹادیئے

نیویارک(نیوزڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سی ای او ایلون مسک کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو جاری کیے گئے بلیو ٹِک ہٹانا شروع کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے یہ بلیو ٹک مختلف اداروں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر نامور شخصیات کے اکاؤنٹس کی تصدیق کے بعد مفت جاری کئے تھے۔مائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل بل گیٹس کے اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹر نے بلیو ٹک ہٹا دیا ۔ٹوئٹر کے اس اقدام کے باعث بلیو ٹک ہٹ جانے سے کسی بھی اکاؤنٹ کے اصلی ہونے کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہوگیا ۔واضح رہے کہ ٹوئٹر نے ہر ملک کے صارفین کیلئے سبسکرپشن پلان کی فیس رکھی ہے، امریکا میں رہنے والے صارفین کو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ موبائل فونز پر ماہانہ 11 ڈالر یا سالانہ 114.99 ڈالر ادا کرنا ہوںگے جبکہ ویب پر استعمال کیلئے 8 ڈالر ماہانہ اور 84 ڈالر سالانہ فیس ہوگی،فیس کی عدم ادائیگی پربلیو ٹک ہٹا دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں