اہم خبریں

نائیجیریا میں تیز رفتار گاڑی نے کارنیول کے شرکا کو کچل ڈالا، سات افراد ہلاک،29زخمی

ابوجہ(نیوزڈیسک)نائیجیریا میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر کارنیول کے شرکا پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ تیز رفتار گاڑی کارنیول میں موٹر سائیکل پریڈ دیکھنے کیلئے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس کو ڈرائیور کی گرفتاری اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں