دہلی( اے بی این نیوز )بھارت میں ایک بار پھر ہندو سکھ فسادات کا خطرہ بڑھ گیا، ہندونوازاقدامات کی بدولت بھارتی سکھوں میں بےچینی بڑھنے لگی، رواں سال خالصتان کے حامیوں کی طرف سے 23 ممالک میں 35 سے زائد مظاہرے ہوئے،، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے سکھ مظاہرین کا احتجاج ، امرتپال سنگھ کی گرفتاری کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔















