اہم خبریں

اہم خبر،نئے سال کی آمد کے موقع پر مختلف موبائلز پر واٹس ایپ پر سروس بند ہو جائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میسیجنگ کی مقبول ایپ واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک بیان کہا ہے کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی واٹس ایپ 49 قسم کے موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ جس میں آئی فون، سام سانگ، ہواوے اور ایل جی موبائل فونز کے متعدد اینڈرائیڈ ماڈل شامل ہیں۔ انتظامیہ نے تفصیلات بتاتے ہو آگاہ کیا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مختلف موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس بند ہو جائے گا۔ایسے افراد جن کے پاس پرانے آئی فون یا اینڈرائیڈ فونز ہیں وہ 31 دسمبر کے بعد اپ گریڈ کے بغیر واٹس ایپ کی سروس استعمال نہیں کر سکیں گے تاہم واٹس ایپ بند ہونے سے قبل صارفین کو پیغام ارسال کیا جائے گا۔ ممکن ہے موبائل فونز پر تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس موجود نہ ہوں یا ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں واٹس ایپ کو چلانے کے ضروری صلاحیت نہ ہو۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ “فون اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم کون سے آپریٹننگ سسٹمز کو سپورٹ کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں