ڈھاکہ(نیوزڈیسک) سابق جج سپریم کورٹ آف بنگلہ دیش محمد شہاب الدین نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ فروری میں بلامقابلہ ملک کے 22 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے 73 سالہ رہنما نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران صدر کا حلف اُٹھالیا۔شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھالیا۔زمانۂ طالب علمی سے عوامی لیگ سے وابستہ شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔















