اہم خبریں

افغانستان دوبارہ دہشتگردی کی آماجگاہ بن چکا، امریکہ کی طالبان حکومت کیخلاف ہرزاسرائی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکہ کی طالبان حکومت کے خلاف نئی ہرزا سرائی سامنے آگئی، امریکی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو دوبارہ دہشتگردی کی آماجگاہ قرار دیدیا ۔امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے، داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے، دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

متعلقہ خبریں