نئی دہلی (نیوزڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ 19 برس سے زیر استعمال سرکاری بنگلہ خالی کر دیا جو۔کانگریس کی ترجمانupriya Shrinateنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ راہول نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ سچ بولنے کی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سی آر پاٹل کی سربراہی میں قائم لوک سبھا ہائوسنگ کمیٹی نے راہول گاندھی کو ایک خط بھیجا تھا جس میں ان سے 22 اپریل تک اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔یاد رہے کہ گجرات کی ایک عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو برس قید کی سزا سنائی تھی ۔ اس سزا کے بعد انہیں بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔















