اہم خبریں

امریکہ میں جاری برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ، مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں جاری برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ،شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے،شدید برفباری سے لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے،خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ،نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں