اہم خبریں

روس نے تیل کی قیمت محدود کرنے والے ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا

ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے تیل کی قیمت محدود کرنے والے ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق ان ممالک اور کمپنیوں کو تیل کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک کی جانب سے طے شدہ قیمت کی حد کی تعمیل کر رہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ یکم فروری سے ان ممالک کو خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی سپلائی پر 5 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔اس کےعلاوہ روس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نئے خریدارمل جائیں گے اوراس سے یوکرین میں روسی فوجی مہم کو متاثر نہیں ہوگی۔یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ دسمبر5 کو (جی 7) ممالک، یورپی یونین اور آسٹریلیا نے روسی خام تیل پر60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پراتفاق کیا تھا۔روس سعودی عرب کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اوراس کی فروخت میں رکاوٹ سے عالمی سطح پر نتائج مرتب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں