سال 2022 ، دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد بے گھر ہوئے ، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی رپورٹ جاری

جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال 2022 میں دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد بے گھر ہوئے ، تشدد ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر مسائل کا بھی سامنا رہا ۔ یوکرین ، ایتھوپیا ، برکینا فاسو ، شام اور میانمار سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد پھیلنے کے باعث ہجرت کی گئی ۔ صرف یمن میں حکومت اور باغیوں کی جھڑپوں میں تین سے چار ملین سے زائد افرد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس یہ تعداد نو کروڑ تھی جو اس برس دس کروڑ ہو گئی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ یمن کی سنگین صورتحال کے باوجود یہ ملک قرن افریقہ کے ممالک سے نکلنے والے تارکین وطن کیلئے ایک منزل اور راہداری کا مقام بناہوا ہے ،مئی میں بچوں سمیت ایک درجن سے زائد تارکین وطن میانمار کے ساحل پر ہلاک ہوئے تو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ڈائریکٹر اندریکا رتواٹے نے کہا اس سانحے سے علم ہوتا ہے کہ ملک میں اب روہنگیا کی جانب سے مایوسی کا احساس ہے