اومان ( اے بی ماین نیوز ) سلطان حیشم بن طارق نے اومانی شہریوں کے غیر ملکیوں سے شادی کرنے کیلئے حکومتی اجازت نامے کی شرط ختم کر دی۔نئے حکم نامے کے مطابق سلطنتِ اومان میں شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی کی قانونی دستاویزات متعلقہ قوانین اور شاہی احکامات کے تحت تیار کی جائیں گی۔شاہی فرمان میں اومان کے شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی کے متعلق 7 نکات ہیں۔اگر اومانی شہری بیرون ملک کسی غیر ملکی سے شادی کرے تو انہیں متعلقہ ملک کے حکام کی تصدیق کے بعد اومان کی وزارت خارجہ سے بھی تصدیق کروانا ہوگی۔















