اہم خبریں

اسپین ،مسافر بس دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک )شمال مغربی اسپین میں مسافر بس پل سے کراس کرتے ہوئے تیز بہتے دریا میں گر گئی جس کے نتیجے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی کمپنی کی مسافر بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزی سے بہتے دریا پر بنے پل سے 131 فوٹ نیچے گر گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 6 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رسیوں کی مدد سے حادثے کا شکار بس میں سے دو زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ منفی آگیا ہے، حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں