اہم خبریں

روس کے اینگلس ائیربیس پر دھماکہ،روسی حکام نے ابھی تک کسی حملے کی تصدیق نہیں کی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)یوکرین سے سیکڑوں میل دور روس کے اینگلس ائیربیس پر دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی اور روسی آن لائن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق یوکرین سے سیکڑوں میل دور روس کے بیچ و بیچ ساراتوف کے قریب موجود اینگلس ائیربیس پر دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی حکام نے تا حال دھماکوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم یوکرینی اور روسی آن لائن میڈیا نے دھماکوں کی خبریں شائع کی ہیں۔یوکرینی نیوز ایجنسی دی آر بی سی یوکرین نے رپورٹ کیا ہے کہ اینگلس ائیربیس پر دو دھماکے ہوئے ہیں جبکہ روسی نیوز آؤٹ لیٹ بازا نے مقامی شہریوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ائیربیس سے ہوائی حملے کے سائرن بجنے اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو بھی ساراتوف کے ائیربیس پر حملہ ہوا تھا جسے روسی حکام نے یوکرینی ڈروں حملہ قرار دیتے ہوئے دو ائیربیسز پر حملوں کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں