بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں کورونا سے متاثر 242 مریضوں کی حالت نازک ہے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ چین ایک بار پھر درست حقائق سامنے نہیں لارہا ہے۔