اہم خبریں

جاپان، شدید برفباری: مختلف حادثات ، ہلاکتوں کی تعداد 14 ،87 افراد زخمی ہو گئے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک )جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں۔حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں