تھائی لینڈ کے ہاتھی، سانتا کلاز کے ساتھی بن گئے،سکول کے بچے بھی دیکھ کر حیران

بینکاک( نیوزڈیسک)تھائی لینڈ میں اسکول کے بچے ان ہاتھیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے جب ان پر بیٹھے سانتا کلاز ان کے لیے دلچسپ تحفے لے کر آئے تھے۔اس سال تھائی لینڈ کے صوبے آیوتھایا میں پانچ ہاتھیوں کو نہ صرف سانتا کلاز کے لباس پہنائے گئے تھے بلکہ ان پر انسانی سانتاکلاز بھی بیٹھے تھے جنہوں نے بچوں کو تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر بچے بہت محظوظ ہوئے اور اپنی مسرت کا اظہار کیا۔اگرچہ سانتاکلاز دنیا بھر میں بچوں میں تحائف اور چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی سواری عام ہے اور اسی وجہ سے وہاں سانتا کلاز ہاتھی بھی دسمبر کےماہ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔