آئی ایم ایف نےحکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنے کا پلان مانگ لیا

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی پر 300 ارب روپے کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے لیوی کی مد میں 300 ارب کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 850 ارب روپے لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 850 ارب روپے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو لیوی کی مد میں شارٹ فال پورا کرنے کا پلان نہیں دیا اور اپنے جواب میں کہا کہ 50 ارب تک کا لیوی شارٹ فال ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث لیوی کی مد میں شارٹ فال ہوسکتا، جسے پورا کرنے کےلیے مختلف ذرائع سے وصولیوں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔