کابل(نیوزڈیسک ) افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین کی جانب سے کابل میں احتجاج کیا گیا، احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی خواتین نے امارات اسلامیہ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بنیادی حقوق قرار دیا اور اس کو بحال کرنے کا پُروز مطالبہ کیا۔اُدھر اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک نے بھی طالبان حکومت کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔