Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

افغانستان ،لڑکیوں کا یونیورسٹی میں داخلہ بند ہونے سے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے،یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ طالبان کی طرف سے افغان لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی سے صدمہ پہنچا ہے۔جمعرات کو انہوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ لڑکیوں کا یونیورسٹی میں داخلہ بند ہونے سے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور میں طالبان پر زور دیتا ہوں کہ وہ سب کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنائیں۔