Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام،4 فوجی اہلکار گرفتار،حالات مکمل کنٹرول میں ہیں،حکومت

اکرا(نیوزڈیسک) افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،4فوجی اہلکار گرفتار جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صدر ایڈاما بیرو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے 3 اہلکار فرار ہوگئے ہیں، اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔گیمبیا مغربی افریقہ کا بڑا مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے چھٹیاں منانے والوں میں مقبول ہے۔حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔