Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (نیوز ڈیسک ) ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےنیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے۔پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہوں، پاکستان میں دیکھا، میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، وہاں سیلاب سے فصلوں، مویشیوں، گھروں کو اور جانی نقصان ہوا ہے لہٰذا عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے۔