اہم خبریں

شام میں ایک اور ایرانی ڈرائون مار گرایا، امریکی حکام کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)شام میںایک اور ایرانی ڈرائون مار گرایا،امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منگل کو شام ایک ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا جومبینہ طور پر فوجی بیس کی جاسوسی کر رہا تھا۔امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شمال مشرقی شام میں مشن سپورٹ سائٹ کونوکو کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ کے جہاز کو مار گرایا گیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ایران یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔تہران کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے امریکہ نے مبینہ طور پر ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تجزیہ جاری کیا۔لندن میں ایک بریفنگ کے دوران، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے یوکرین پر حملہ کرنے والے ڈرونز کی تصاویر کے ساتھ ان ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں جن کا تعلق مبینہ طور پر ایران سے منسلک کیا جا چکا تھا۔

متعلقہ خبریں