اہم خبریں

ترکیہ ،زلزلے کے نتیجے میں 155 گھنٹے ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی انوکھی فرمائش

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا، زلزلے کے نتیجے میں 9 سالہ بچے کو 155 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس نے انوکھی فرمائش کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازی انٹپ Gaziantep میں نو سالہ بچے کو عمارت کے ملبے تلے 155 گھنٹے بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔ اتنا وقت ملبے تلے رہنے کی وجہ سے بچہ اتنا بھوکا اور پیاسا تھا کہ اس نے ملبے سے نکلنے کے فوری بعد ریسکیو ورکرز سے فرمائش کر ڈالی۔بچے نے فرمائش کی کہ مجھے ساری آئس کریم لا دیں اورپانچ گیلن پانی کے بھی دے دیں میں پی جائونگا کیونکہ میں بہت پیاسا ہوں۔

متعلقہ خبریں