اہم خبریں

حملوں کا خطرہ، ترکیہ متاثرہ علاقوں سےاسرائیلی ریسکیو مشن کو واپس بلا لیا

انقرہ(نیوزڈیسک)اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ریسکیو مشن اپنے ارکان کو ترکیہ میں خطرات کا سامنا تھا اور انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ترکیہ سے واپس بلا لیا گیا ۔میڈیا نے دھمکیوں کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اسی دوران اسرائیلی طبی امدادی خدمات کے لیےکام کرنے والی “یونائیٹڈ ہاتزالہ” تنظیم نے کہا کہ ترکیہ میں اس کا ریسکیو مشن واپس بلا لیا گیا ہے۔

مشن جلد از جلد اسرائیل واپس آجائے گا۔تنظیم نے کہا کہ “ترکیہ میں اسرائیلی ریسکیو اور ریلیف مشن کو ایک اہم سیکورٹی خطرے کی وجہ سے متحدہ ہتزالہ کا ریسکیو مشن ختم ہو جائے گا اور ہماری ٹیم جلد از جلد اسرائیل واپس جائے گی”۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر کو آنے والے زلزلے نے ترکیہ اور شام کے قصبوں اور شہروں کے بڑے علاقوں کو تباہ کر دیا تھا جس میں کم از کم 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں