اہم خبریں

بھارت،آن لائن منگوائی گئی ڈبل روٹی میں سے زندہ چوہا نکل آیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ایک خاتون کو آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی منگوانا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتین اروڑا نامی خاتون نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی آرڈر کی۔خاتون کے مطابق انہوں نے ڈبل روٹی یکم فروری کو آرڈر کی جس کے سِیل پیکٹ میں زندہ چوہا تھا، نیتین کی جانب سے جلدی ڈیلیوری کی آڑ میں ناقص معیار پر غصے کا اظہار کیا گیا۔خاتون کے اس ناخوشگوار تجربے پر کئی صارفین نے غصے کا اظہار کیا اور کچھ نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

متعلقہ خبریں