نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کے شہر نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض کے والد نے کہاہے کہ بیٹا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا ہے۔نیویارک پولیس کے مقتول پاکستانی امریکن افسر عدید فیاض کے والد نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیٹے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ عدید فیاض ان کا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا، عدید لوگوں کا تحفظ کرنا چاہتا تھا۔امریکا میں سینئر ترین پاکستانی امریکن پولیس افسر عدیل رانا نے کہا کہ عدید نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کی۔ ان کا مزید کہنا تھا نیو یارک میں قانون کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔















