نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی لڑاکا طیارے نے ریاست الاسکا میں فضا میں اڑتی ناقابل شناخت شے(آبجیکٹ) کو مار گرایا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ناقابل شناخت شے فضا میں 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جس کا سائز ایک چھوٹی کار جتنا تھا۔رائٹرز کے مطابق ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ملٹری کو اس ناقابل شناخت شےکو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔
U.S. says it shot down car-sized UFO over Alaska https://t.co/nSHyKqN5C6 pic.twitter.com/GRgwLavB0N
— Reuters (@Reuters) February 10, 2023
جان کربی نے بتایا کہ فضا میں اُڑتی اس ناقابل شناخت شے کا مقصد اور اصلیت کا معلوم نہیں ہوسکا البتہ یہ شےگزشتہ ہفتے گرائےگئے چینی غبارے کے مقابلےمیں بہت چھوٹی تھی۔ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ شے کس کی ملکیت تھی، آیا یہ کسی ریاست کی تھی یا پرائیویٹ ،نہیں معلوم ۔















