اہم خبریں

کیرالا سے مکہ تک پیدل سفرکرنیوالا جوان شہاب لاہور پہنچ گیا

لاہور(نیوزڈیسک) ریاست کیرالا سے حج کیلئے پیدل سفر پر روانہ ہونیوالے شہاب بھائی 7 فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ یہاں سے وہ ایران جہاں سے ان کی منزل حجاز مقدس ہوگی۔29 سالہ شہاب بھائی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئےجہاں ان کا خیرمقدم سرور تاج نے کیا، جنہوں نے ان کی جانب سے پاکستان کی سریم کورٹ میں ویزے سے متعلق اپیل دائر کی تھی۔ شہاب کا خیرمقدم کرنے والوں میں بھگت سنگھ فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین امتاز راشد بھی شامل تھے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مکہ کے پیدل سفر کیلئے ویزہ حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کا پیغام لائے ہیں۔شہاب کا تعلق کیرلا سے ہے۔ وہ اپنے گھر سے مکہ تک کا تین ہزار کلومیٹر کا سفر پیدل کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر کا آغاز پچھلے سال اکتوبر میں کیا تھا۔ لیکن اس وقت واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام نے انہیں یہ کہتے ہوئے داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے پاس ویزہ نہیں ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ شہاب نے امیگریشن عہدے داروں سے درخواست کی وہ پیدل حج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹرازٹ ویزہ جاری کیا جائے۔

متعلقہ خبریں