انقرہ(نیوز ڈیسک) امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ شام زلزلے میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ کا موسم شدید سرد ہے امدادی ٹیموں کو عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ادراے نے 20 فیصد امکان ظاہر کیا کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے جبکہ 47 فیصد امکان ہے کہ ترکیے اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔















