اہم خبریں

چلی ،جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی ، 24 ہلاک،1ہزار سے زائد زخمی

سنتیا گو(نیوز ڈیسک )لاطینی امریکا کے ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ،آگ سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،شدیدگرمی کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق اروکنیا کے علاقے پیورین کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ آس پاس کے کھیتوں اور رہائشی علاقے میں پھیل گئی۔آگ کی اطلاع ملنے سے قبل ہی آتشزدگی میں جنگل کا 5 ہیکٹر سے زائد کا علاقہ مکمل طور پر جل چکا تھا جب کہ آگ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 ہزار ہیکٹر پر محیط علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔جنگل کے 281 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 80 مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں