اہم خبریں

بھارت کے ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کے گھر پر سیکیورٹی پر مامور پیرا ملٹری فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی آئی بی کے ڈائریکٹر کے گھر میں 53 سالہ اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا تھاکہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت راجپر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار ہے اور ڈائریکٹر آئی بی کے گھر سیکیورٹی پر مامور تھا۔ترجمان سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا کہنا تھا کہ خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔بھارت میں کم ہمتی اور پست ذہنی کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے ایسے واقعات میں 700 کے قریب افسران اور اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

متعلقہ خبریں