اوٹاوا(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کےدوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست مین میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔بوسٹن میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔
نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ملکی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔















