نیویارک(نیوزڈیسک)ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)ایلون مسک نے خوشخبری سنادی، ٹوئٹر صارفین اب اپنے اکاؤنٹ سے پیسے کماسکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹوئٹر صارفین بھی اب اپنے اکاؤنٹس سے پیسے کماسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اب ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والے ٹوئٹر صارفین اشتہارات سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔















