اہم خبریں

یوکرائن کو جنگی طیارے فراہمی کا معاملہ ، برطانیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ترین پائلٹ جو برطانوی لڑاکا طیارہ اُڑانا سیکھ سکتا ہے اس کیلئے 35 ماہ کا وقت درکار ہے۔انہوں نے روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی سے متعلق عملی مسائل کے بارے میں بتایا۔ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ملک یوکرینیوں کی باتوں کو سنتا رہے گا اور طویل مدت میں اس کے بارے میں سوچے گا کہ کیا صحیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر یہ صورت حال سمجھنا فائدہ مند ہو تو یہ بات ہے کہ نئے پائلٹ کیلئے تیز ترین تربیتی پروگرام کیلئے بھی تقریباً 35 ماہ درکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ یوکے فاسٹ ٹریک جیٹ ٹریننگ پروگرام پانچ سال کا ہے۔ طیارے کی پیچیدگی اور پائلٹوں کو تربیت دینے میں لگنے والے وقت کے پیش نظر جنگی طیارے یوکرین بھیجنا فی الحال عملی نہیں تھا۔وزیر دفاع بین والیس نے بدھ کے روز کہا تھا کہ برطانیہ نے اپنے لڑاکا طیارے یوکرین نہ بھیجنے کا پختہ فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ اس وقت یہ صحیح طریقہ ہے۔

متعلقہ خبریں