Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

امریکی لڑاکا طیارے ایف 35 بی کو دوران لینڈنگ حادثہ، پائلٹ محفوظ

ٹیکساس(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کی نیول ایئر اسٹیشن جوائنٹ ریزرو بیس میں ایک ایف 35 بی لڑاکا طیارے کو دوران لینڈنگ حادثہ پیش آ گیا۔وزارت قومی دفاع نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارہ حادثے کے دوران ہی خود کو اجیکٹ کرلیا تھا، جس سے وہ حادثے میں محفوظ رہا۔سوشل میڈیا پر طیارے کی لینڈنگ اور پائلٹ کے اجیکٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ایف 35 لڑاکا طیارہ رن وے کے اوپر ہی پرواز کر رہا تھا، طیارے میں یہ صلاحیت ہے کہ اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران افقی سطح کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ عمودی طور پر ہی ٹیک آف اور لینڈ کرسکتا ہے۔پائلٹ نے طیارے کو عمودی انداز میں لینڈ تو کرلیا لیکن بعد ازاں طیارے نے ایک غوطہ لگایا اور اپنے اگلے حصہ کے بل رن وے پر گر کر گھومنے لگا۔پائلٹ سے قابو نہیں ہوا تو اس نے اجیکٹ کرلیا اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتر گیا۔